میڈرڈ(الفجر آن لائن) سپین میں مکانات کی بڑھتی قیمتوں، مہنگے کرایوں اور سستے گھروں کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں تقریباً 70 ہزار افراد نے احتجاج میں شرکت کی، مظاہرین نے گھروں کے بڑھتے کرایوں، بے دخلی کے واقعات اور سستے رہائشی مکانات کی کمی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
ویلنسیا میں احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔
مظاہرین نے حکومت سے رہائشی بحران کے فوری حل اور سستے گھروں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مکمل ہڑتال کی دھمکی بھی دی ہے۔

