لاہور(الفجرآن لائن)لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر کی نگرانی میں جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں قائم غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی کال سینٹر سے اہم شواہد اور سامان قبضے میں لے لیا گیا، جن میں 24 کمپیوٹر، 7 لیپ ٹاپ اور 42 موبائل فون شامل ہیں،
کارروائی کے دوران کیا اسپورٹیج، کیا پیکانٹو اور ہونڈا سِوک سمیت تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
حکام کے مطابق کال سینٹر سے کینیڈا سے متعلق موبیلٹی مہم کے نام پر بین الاقوامی شہریوں سے رابطے کیے جاتے تھے، ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں کو جعلی تشہیری اور پروموشنل پیشکشوں کے ذریعے نشانہ بناتے اور ان سے ذاتی، مالی، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کرتے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے آلات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون عاطف امیر کی ہدایت پر بیرون ملک شہریوں کو نشانہ بنانے والے سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف

