اسلام آباد(الفجر آن لائن)حکومت نے آبنائے ہرمز کے راستے توانائی کی فراہمی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر اکتوبر کے دوران قطر سے ایل این جی کے تین کارگو حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت ایل این جی کے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قطر انرجی نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی پر فورس میجور کی مدت 4 نومبر تک بڑھا دی ہے، جبکہ حکام کو خدشہ ہے کہ یہ تعطل موسمِ سرما کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

