قلات(الفجرآن لائن): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی احکامات پر ضلع قلات میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) اسکالرشپس کے حوالے سے ایک جامع آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اس سیشن میں محکمہ تعلیم کے افسران، کالجوں کے پرنسپلز، اسکولوں کے سربراہان اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر BEEF کی کوئٹہ ٹیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے گزشتہ 10 سالوں کے دوران اسکالرشپ سے مستفید ہونے والے طلبہ اور ڈسٹرکٹ ٹاپرز کی تفصیلات پر بریفنگ دی، جبکہ طلبہ کو درخواست دینے کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور اقلیتی و خصوصی کوٹے کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ مستحق اور باصلاحیت طلبہ کی رہنمائی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سرکاری سہولت سے فائدہ اٹھا کر ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں

