کوئٹہ (الفجرآن لائن) مغوی ایڈیشنل سیشن جج پنجگور کو گدر کے مقام پر چھوڑ دیا گیا اور وہ بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی کو 7 اکتوبر کو کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے بسیمہ کے قریب مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا 4 روز بعد انہیں گدر کے مقام پر چھوڑ دیا گیا اور وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔

