پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر سے ہوگا، پیٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد(الفجرآن لائن) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 93 پیسے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اکتوبر سے ہوگا۔
قیمتوں میں ردوبدل کے نتیجے میں پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 2 روپے 93 پیسے کا ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے اس کے صارفین کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔

