راولپنڈی،ڈھوک نجو میں 12 سالہ بھتیجی کے اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور قتل کے شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم مقابلے میں ماراگیا
ملزم ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے جو وقوعہ کے بعد فرار تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد
راولپنڈی(الفجرآن لائن)تھانہ پیرودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں 12 سالہ بھتیجی کے اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور قتل کے شرمناک واقعہ میں ملوث ملزم سی سی ڈی سے مقابلے میں ماراگیا۔
گزشتہ روز تھانہ پیرودھائی کے علاقے عالم آباد چلڈرن پارک کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی فائرنگ کے دوران 12 سالہ
میمونہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ممریز عباسی نامی ملزم مارا گیا پولیس کے مطابق ملزم ایبٹ آباد خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے جو وقوعہ کے بعد فرار تھا۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔ مذکورہ ملزم نے 6 اکتوبر کو مدرسہ جاتی ہوئی بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم ممریز عباسی 12 سالہ مقتولہ میمونہ کا سگا خالو تھا۔
وقوعہ کے بعد مقتولہ کی لاش 7 اکتوبر کو ملزم کے گھر سے ملی تھی۔ تھانہ پیرودھائی پولیس نے ملزم کے خلاف مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، III. 376، 363 اور 365 بی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

