بارکھان (الفجرآن لائن) ضلع بارکھان میں دو سگے بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی اپنے علاقے سے ضلع بارکھان جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغواء کر لیا اور آٹھ روز تک اپنے پاس رکھنے کے بعد آج فائرنگ کرکے شہید کر دیا
مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں
علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

