Pakistan's active taxpayer count surpasses 8 million, recording a 25% increase over the past year.
اسلام آباد(الفجر آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ایک سال کے دوران فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے 27 نومبر 2026 تک کی تازہ ترین ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) جاری کر دی ہے۔ فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 64 لاکھ 10 ہزار تھی، جو ایک سال میں بڑھ کر 80 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اس طرح ایک سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 16 لاکھ 2 ہزار کا اضافہ ہوا۔ایف بی آر کی جاری کردہ فہرست میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے فعال ٹیکس دہندگان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 181 اے کے تحت ٹیکس دہندگان کے نام ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل ہوں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست کو بھی اے ٹی ایل کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

