
اسلام آباد۔۔انڈیا کی جانب سے پہلگام میں حملے کے تناظر میں پاکستان کے حوالے سے سخت اقدامات کے اعلان کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح ہو گا جس میں انڈیا کے اقدامت پر ردعمل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔