وزیر اعلی بلوچستان کی معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق
کو ئٹہ ،منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری انٹیلیجنس بی
آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے ہیں
دہشتگردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے تباہ اور آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں
کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز گرفتار کر لیے گئے ہیں شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ
گرفتار دہشتگرد کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، مزید کارروائیاں جاری ہیں
فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے
ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی
یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے
علاقے کے عوام سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کریں
شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے بیرونی آقاؤں کے مذموم عزائم ہر صورت ناکامام بنائیں گے
