کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 19 مئی کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم گورنر اور وزیراعلی بلوچستان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں صوبائی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اتحادی جماعتوں اور سیاسی رہنماں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔
