وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پسند کی شادی کی پاداش میں پورے گاؤں کو آگ لگانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کمشنر لاڑکانہ متاثرین کی فوری مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا پتا لگایا جائے کہ گھروں کو کس کے حکم پر جلایا گیا، کیونکہ کسی بھی شخص کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 100 سے زائد گھروں کو جلانے کے اس واقعے کو انتہائی غیر انسانی عمل اور ناقابلِ برداشت قرار دیا
واقعے کا پس منظر:
یاد رہے کہ جیکب آباد میں پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد نے غصے میں آکر درجنوں گھروں کو آگ لگا دی تھی۔
ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گاؤں صدیق آرائیں اور گاؤں غازی خان چنہ کے ایک جوڑے نے حیدرآباد
