اسلام آباد: وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیادستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے سب سے زیادہ 1 لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497، عمان سے 9 ہزار 814 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 جبکہ کویت سے گزشتہ پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
