گورنر بلوچستان سے پارلیمنٹیرینز اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
مخلوط حکومت کو دراصل جمہوریت کے عملی اظہار کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ عوامی حقوق و مفادات کی وسیع نمائندگی کو یقینی بناتی ہے۔ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت میں ہم اتحادیوں کے درمیان انصاف اور مساوات کو یقینی بنا کر جمہور کی جمہوریت کو برقرار رکھیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پارلیمانی نمائندگی خاصکر صوبائی بجٹ کی تقسیم میں مساوی حصہ مختص کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر اتحادی کی آواز سنی جائے تاکہ ہر حلقے کی ترقیاتی ضروریات کو متوازن بنایا جا سکے
کوئٹہ، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے عملی اظہار کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ عوامی حقوق اور مفادات کی وسیع نمائندگی کو یقینی بناتی ہے۔ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت میں ہم اتحادیوں کے درمیان انصاف اور مساوات کو یقینی بنا کر جمہور کی جمہوریت کو برقرار رکھیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پارلیمانی نمائندگی بالخصوص صوبائی بجٹ کی تقسیم میں مساوی حصہ مختص کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر پارٹنر کی آواز سنی جائے تاکہ ہر حلقے کی ترقیاتی ضروریات کو متوازن بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمنٹرینز اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے گورنر ہاؤس کوئٹہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ متوازن اور یکساں تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں ۔ صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عام آدمی کو مستفید کرنا اشد ضروری ہے ۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عوام کے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سیاست قیادت کی عوام کی خدمت اور درست نمائندگی سے مشروط ہے ۔
