کو ءٹہ ،خانزادہ یونس خلجی )اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح چور فارم پر دھاوا بول کر فارم کے عملے کے چند افراد کو اسلحے کے
زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں ملزمان فارم میں موجود 406 دنبے اور بکرے پنجپائی سے ملحقہ پہاڑی علاقے کی جانب ہانک کر لے گئے۔
ذرائع کے مطابق مغوی عملے کو کئی گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا،
تاہم ملزمان بڑی تعداد میں مویشی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ فارم مالکان نے فوری کارروائی اور مویشیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ تھانہ سلطان، ضلع پشین میں درج کر لی گئی ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے
سکٹریری لائیو اسٹاک داؤد خان بازئی نے مسلخ میں چوری شدہ بھیڑیوں کا نوٹس لے لیا ہے
چوری شدہ بھیڑیوں کے واقعے پر کمیٹی تشکیل دی گئی نا کا کہنا تھا کہ
ملوث افسران اور عملے کے خلاف تحقیقات کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،
عید الاضحی کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک عوام کو سرکاری ریٹ کے مطابق قربانی کے جانور فراہم کریں گے ،
ہماری کوشش ہوگی کہ اس مہنگائی کے دور میں عوام کو عید قربان پر ریلیف فراہم کریں
