کوئٹہ( الفجرآن لائن) بلوچستان کی سیاسی و سماجی قیادت نے خواتین اور لڑکیوں کی صحت اور حفظان صحت سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مشترکہ اقدامات پر عزم گلوبل ایم ایچ ایچ ڈے 2026 کی تقریب میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ بچیوں کے اسکول ڈراپ آؤٹ کی روک تھام کیلئے ایم ایچ ایچ کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ضروری ہے۔رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے خواتین کے بنیادی حقوق کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرنے پر زور دیا۔ جبکہ چیرمین قاہمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے ایم ایچ ایچ مصنوعات پر ٹیکس خاتمے کی بلوچستان اسمبلی میں تمام جماعتوں کی مشترکہ قرارداد جسکو نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ نے ایوان میں پیش کی اور اسکی متفقہ طور پر منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیا۔
ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے خواتین کی فلاح، غذائی تحفظ، آگاہی اور معاشی خودمختاری کیلئے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر کتاب ’’حیات نو‘‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر پر ارکین بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ، کلثوم نیاز بلوچ، سیکرٹری عبداللہ نورزئی، سکندر شاہ اور دیگر نے صوبہ میں صحت، تعلیم، ٹیکسیشن، یوتھ اور میڈیا ماہرین پر مشتمل کی پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی جس میں بلوچستان میں ایم ایچ ایچ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
