ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا وہم کے سوا کچھ نہیں۔
ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاس داری کی ، ایران نے جنگ کو ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں ایک دوسرے کا احترام کرنا جنگ کرنے سے زیادہ سمجھ داری، محفوظ اور دیرپا طریقہ ہے ، ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔
