حب (الفجرآن لائن) حب ایکسائیز اینٹی نارکوٹیکس ڈپارٹمنٹ اور پاک نیوی کی مشترکہ بڑی کامیاب کاروائی، کاروائی میں 425 کلو آئس، 5076 غیر ملکی شراب اور بیر کی بوتلیں اور 20 کلو گرام حشیش برآمد جس کی مالیت بین الا قوامی مارکیٹ میں 31 ارب روپے بنتی ہے۔
ڈی جی ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس محمد زمان خان کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس ساؤتھ زون بلوچستان محمد زمان خان نے میڈیا کو اپنے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس ڈپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت کے اقدامات کی روشنی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے علاوہ محلے کی بہتری اور ریونیو۔کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے منشیات سے پاک بلوچستان کیلئے کاروائیوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔جس کا واضح ثبوت ہے ایکسائز اور اینٹی نارکوٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عملے نے پاکستان نیوی کے تعاون سے گڈانی تحصیل کے حساس علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منشیات جس میں 425 کلو آئس، 5076 غیر ملکی شراب اور بیئر کی بوتلیں اور 20 کلوگرام حشیش برآمد کرلی ہے یہ بلوچستان میں اب تک ایکسائیز اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کی ہونے والی سب سے بڑی کاروائی ہے
ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الا قوامی مارکیٹ میں تقریبا 31 ارب روپے بتائی جاتی ہے جبکہ اس سے قبل بھی چند ماہ میں دو بڑی کاروائیاں ساؤتھ زون کر چکا ہے جس میں 25 ارب کی منشیات اور 10 ہزار غیر ملکی شراب اور تبیر بر آمد کرلی۔ڈی جی ایکسائز محمد زمان کے مطابق شراب کی کھیپ بین الا قوامی ذرائع سے سمندری راستوں سے پاکستان میں سمگل کی جارہی تھی اور جبکہ منشیات سمندری راستے سے بین الا قوامی منڈی بھجوائی جارہی تھی جس کو ایکسائیز اینٹی نارکوٹیکس سادتھ زون نے پاک بحریہ کی تعاون سے ناکام بنا دیا ہے ضبط کی گئی غیر ملکی شراب اور منشیات کو ایکسائیز اینٹی نار کو ٹیکس ساوتھ زون نے اپنے قبضے میں لیکر اس پر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ ایکسائز اینٹی نارکوٹیکس بلوچستان نے ماضی میں منشیات کے روک تھام کے خلاف مختلف کاروائیاں کئے ہیں اور ان کاروائیوں میں کروڑوں مالیت کے منشیات جس میں آئیں، چرس، ہیروئن اور تریاق پکڑ کر کئی مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح پوست کے کاشت کے خلاف کار دوائیاں جاری ہیں تاکہ پاکستان کے موجودہ poppy فری اسٹیٹس کو بر قرار رکھا جاسکے ان کاروائیوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع جس میں دکی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، چمن اور لائی، قلات اور مستونگ میں پوست کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاکر سینکڑوں ایکٹر کے تیار فصل ضائع کی جاچکی ہیں ایکسائیز اینٹی نار کو فکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان آئندہ بھی پوست کے کاشت اور ہر طرح کے منشیات کے روک تھام کے لیے اپنا کر دار ادا کرے گی۔
