اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات،پارلیمانی امور، بین الصوبائی ہم آہنگی، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں قومی سیاسی صورتحال، وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون، اور صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال، اور عوامی فلاحی اقدامات سے آگاہ کیا
بلوچستان کی پائیدار ترقی اور قومی دھارے میں موثر شمولیت کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بلوچستان کی ترقی، استحکام، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
بلوچستان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مابین ملاقات میں اتفاق
