ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل کے قریب ہینڈ گرنیڈ کا دھماکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ڈی سی چوک کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب پولیس موبائل گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ پولیس موبائل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے دھماکے سے 4 پولیس اہلکاروں ارشاد علی،پولیس حوالدار ریاض احمد،سیف اللہ،رب نواز سمیت محمد ایوب،بشام،عبدالحمید،محمد حیات،محبت خان،عبدالرحیم،رمیش لعل،حاکم علی،عبدالسلام امیر بخش،محمد ہاشم زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد 6 افراد کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تخریب کاروں کی تلاش شروع کردی ہے علاؤہ ازیں ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔
