کوئٹہ:بلوچستان کے کالجوں کو درپیش مالی مشکلات اور ترقیاتی امور کے حل کیلئے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جسیمں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے
بھی شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کے مختلف کالجوں کو درپیش مالی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزرا راحیلہ حمید خان درانی اور میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ کالجوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جاسکے
