کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ کے علاقے لکپاس میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی فرید اللہ مشوانی اور انعام اللہ مشوانی جان کے بازئ ہار گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لاشوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
