سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں نوحصار اور پنجپائی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان کے مطابق
دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں
ان کا مزید کہن اتھا فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی ادارے اور حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقوں کچلاک اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی کے دوران 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں،
دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،
فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 بہادر اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے
بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ
شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں
کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اور اپنے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
