کراچی/شکارپور
*آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر سندھ پولیس کا شکارپور کے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن،
جبکہ ایک اغواکار کار مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف مُلا ہلاک، متعد ڈاکو زخمی ہوئے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کامیاب آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکارپورمحمدکلیم ملک اور آپریشن میں حصہ لینے والی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے افسران و جوانوں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے پشاورسے تعلق رکھنے والے 11سالہ بچی حورم سعید پٹھان کے اغواء سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو بچی کی باحفاظت بازیابی کے لئے احکامات جاری کیے تھے۔
ایس ایس ہی شکارپورمحمدکلیم نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شکارپورکے کچے کے علاقے کوٹ شاہومیں دوروزقبل سخت آپریشن کا آغآزکیاتھا جس کے نتیجے میں 22مئی کو لاہور کی رہائشی نوکری کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی جنیفرعامرمسیح جبکہ 23مئی کو پشاورسے تعلق رکھنے والی حورم سعید پٹھان کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ جبکہ آپریشن کے دوران دواغواکارڈاکو عبدالوحیدعرف ملا اور یاسین بنگلانی بھی ہلاک ہوئے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ شکارپور پولیس اور آپریشن میں شریک افسران و جوان شاباش کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر معصوم بچیوں کو بازیاب کروایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
