کوئٹہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلے میں صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر 25 مئی 2026 سے جمعہ 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے پیر یکم جون 2026 سے دوبارہ کھل جائیں گے اور معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سمر زون میں واقع اسکولوں کے لیے پہلے سے نافذ موسم گرما کی تعطیلات بدستور برقرار رہیں گی اور ان پر اس نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سمر زون اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 23 مئی 2026 سے 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی محکمہ اسکولز ایجوکیشن بلوچستان نے تمام متعلقہ افسران، ضلعی تعلیمی حکام، سرکاری و نجی اسکولوں کے سربراہان اور انتظامیہ کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے
