کوئٹہ (آن لائن)گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور اس کے دیگر ساتھی آفیسران مستونگ کے علاقے کردگاپ سے بازیاب ہوگئے با وثوق ذرائع کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر سید منظور احمد، لیکچرار شکیل اور ڈرائیور کو 10 روز قبل مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کنڈعمرانی کے علاقے سے اغواء کیا گیا جنہیں گزشتہ روز چھوڑ دیا گیا۔
