کوئٹہ (الفجرآن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 42 افراد شہید جبکہ 5 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے پرائیویٹ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 30 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا شہید ہونے والوں میں میاں بیوی، بچے بھی شامل ہیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرنٹیئر کور، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل اور ہاسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر طبی عملے کو طلب کرلیا گیا
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان میڈیا امور شاہد رند نے دھماکے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد کے شہید اور خواتین بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمیوں ہونے کی تصدیق کی ہے تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے قریب سے گزرنے والی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی اور قریب پرائیویٹ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے سے نزدیکی عمارتوں، گھروں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا نعشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان میڈیا امور شاہد رند نے بتایا کہ چمن پھاٹک دھماکے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد شہید ہوگئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔شاہد رند کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
