اسلام آباد (الفجر آن لائن)ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے بڑے آبی ذخائر اور دریائی مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال جاری کر دی گئی ہے، جس میں مختلف دریاؤں اور بیراجوں پر بہاؤ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 35 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے،ترجمان تربیلا ڈیم پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
ریزروائر میں پانی کی سطح 1443.28 فٹ اور قابلِ استعمال ذخیرہ 8 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں دریائے جہلم کے پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک رہا، جبکہ ذخیرہ 26
لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ اور پانی کی سطح 1171.55 فٹ ریکارڈ کی گئ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ذخائر مستحکم، مختلف مقامات پر بہاؤ میں اتار چڑھاؤچشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک رہا۔
ریزروائر میں پانی کی سطح 642.10 فٹ اور ذخیرہ 65 ہزار ایکڑ فٹ بتایا گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 45 ہزار کیوسک کے برابر رہی، جو مستحکم بہاؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 35 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تمام مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ اور صبح 6 بجے کی صورتحال کے مطابق ہے۔
واپڈا نے کہا ہے کہ دریائی نظام کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور پانی کے بہاؤ میں کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔
