میرپور میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر چھاپہ
ڈیجیٹل شواہد اور اسلحہ سے متعلق مواد برآمدمہران کے گھر سے برآمد ویڈیوز میں اسلحہ لہرانے اور فائرنگ کے مناظر، تحقیقات جاری
میرپور (الفجر آن لائن) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مبینہ شرپسند سرگرمیوں سے متعلق مزید شواہد منظرعام پر آ گئے ہیں، جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرپور میں کمیٹی کے سرغنہ مہران کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم ڈیجیٹل مواد اور اسلحہ سے متعلق شواہد برآمد کر لیے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران مہران کے زیر استعمال لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، یو ایس بیز اور اسلحہ سے متعلق مواد قبضے میں لیا گیا۔ برآمد شدہ یو ایس بیز کے ابتدائی تجزیے میں دھرنے سے قبل کی مبینہ منصوبہ بندی اور احتجاج کی آڑ میں ہونے والی شرپسند کارروائیوں سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران حاصل ہونے والی ویڈیوز میں اسلحہ لہرانے اور فائرنگ کے مناظر بھی موجود ہیں۔ ابتدائی طور پر سامنے آنے والی فوٹیج میں مہران کے بھائیوں کو اسلحہ لہراتے اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد، ویڈیوز اور اسلحہ سے متعلق مواد کا تفصیلی فرانزک اور تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ احتجاجی سرگرمیوں کے پس منظر اور ممکنہ منصوبہ بندی کے تمام پہلوؤں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرغنہ مہران کے گھر سے مبینہ شرپسندی کے شواہد کی برآمدگی اس امر کو تقویت
