سوراب (الفجرآن لائن) سوراب میں ایس پی ہاؤس پر گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو نذرِ آتش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے سوراب میں ایس پی ہاؤس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سرکاری گاڑیوں اور رہائشی کمروں کو آگ لگا دی گئی،
جس کے دوران عمارت کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا جبکہ وہاں موجود سرکاری گاڑیوں اور چند کمروں کو آگ لگادی گئی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے اچانک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے لگیں جو وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہیں، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں گھروں سے جاگ اٹھے۔ مزید کارروائی سوراب پولیس کررہی ہے۔
