اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وینزویلا میں دو بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد زلزلے آچکے ہیں جبکہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 235 تک پہنچ چکی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں یکے بعد دو شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی، زلزلوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 235 افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
