پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب قومی شاہراہ پر چلتی موٹر سائیکل میں بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے
ڈی ایس پی عنایت کے مطابق زخمی افراد کرومائیٹ کی کانوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد موٹر سائیکل پر لے جا رہے تھے کہ دورانِ سفر بارودی مواد اچانک پھٹ گیا
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کے دونوں پاؤں کٹ گئے، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
ڈی ایس پی عنایت کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
