امریکہ ( الفجرآن لائن) امریکی حکومت نے بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ‘کولاسل بائیوسائنسز’ کے ساتھ مل کر ‘بائیو وولٹ’ نامی ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے، جسے "جدید دور کی نوح کی کشتی” کہا جا رہا ہے۔ اس پانچ سالہ منصوبے کے تحت خطرے سے دوچار لگ بھگ 2300 نایاب پودوں اور جانوروں کے ڈی این اے، خلیات اور تولیدی بافتوں (tissues) کو منفی 321 ڈگری فارن ہائیٹ پر منجمد کر کے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد نایاب جنگلی حیات کو مکمل خاتمے سے بچانا، ان کی جینیاتی تنوع کو برقرار رکھنا اور مستقبل میں کلوننگ یا جینیاتی تبدیلی کے ذریعے ان کی نسل کو دوبارہ پروان چڑھانا ہے۔
