امریکہ (الفجرآن لائن)ایپل نے اپنی میک بک، آئی پیڈ، ہوم پوڈ اور ایپل ٹی وی کی قیمتوں میں 100 سے 300 ڈالر تک کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ڈیٹا سینٹرز کی وجہ سے چپس کی مانگ اچانک بڑھ گئی ہے، جس نے ایپل کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ اگرچہ آئی فون کی قیمتیں فی الحال پرانی سطح پر برقرار ہیں، لیکن اس فیصلے کے بعد ایپل کے شیئرز میں تقریباً 5 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔
