کوئٹہ ( الفجرآن لائن) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، صداقت، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہ۔ یوم عاشور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور انصاف کے قیام کا درس دیتا ہے۔ 10 محرم الحرام ہمیں اتحاد، اخوت، برداشت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے،
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اجتماعی زندگی میں حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔ حکومت بلوچستان نے یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے جامع اور مؤثر انتظامات کیے ہیں۔ علمائے کرام، امن کمیٹیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون سے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران مثالی ہم آہنگی قائم ہے، یہ اتحاد قابلِ تحسین ہے۔ آئیں یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے امن، بھائی چارے، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
