کوئٹہ( الفجرآن لائن)کوئٹہ میں معروف تاجر اور کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق کوئیٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر اور کابل ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تاجر پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انہیں متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
وہ اپنے گھر سے شہر کی جانب آ رہیے تھے جب بلیلی روڈ پہ ان کی ریو گاڑی پہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ وہ موقع پہ ہی جانحق ہو گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ
میر ضیاء اللہ لانگو نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
وزیر داخلہ کی ہدایت، تحقیقات ہر پہلو سے مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھائی جائیں۔امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، بابر یوسفزئی
