کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور موسیٰ خیل میں شدید زلزلے کے باعث راڑہ شم کے علاقے چاپ میں 90 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ دیواریں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرازق خجک کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں خیموں اور طبی سامان کے ساتھ متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔
