گورنر بلوچستان کی صوبائی دارالحکوم کوئٹہ میں کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کی مذمت ۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں
کوئٹہ ( الفجرآن لائن) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنربلوچستان نے کہا کہ تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ گورنر مندوخیل نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردی کے اس قاتلانہ حملے میں ملوث کے عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ گورنر مندوخیل نے ہاشم خان نورزئی کی مغفرت دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔
