کراچی ( الفجرآن لائن) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 6 اور یونیورسٹی روڈ کے اطراف شدید دھماکے اور مسلسل فائرنگ کی آوازوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سپیشل فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے
