اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے نہ تو کسی شعبے کو غیر ضروری ترجیح دی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) بیان میں وفاقی وزیر نے کہا حکومت بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے صارفین تک ممکنہ ریلیف پہنچانے کے لیے پْرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف کے عہد کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے، جو حکومت کی ریلیف پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 سے 91.68 امریکی ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 109.09 سے 104.79 امریکی ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی، جس کے مطابق مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین عالمی رجحانات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود صارفین کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے قیمتوں میں ممکنہ استحکام اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی
