کوئٹہ( الفجرآن لائن) کراچی سے کوئٹہ آنے والا ایک خاندان مبینہ طور پر گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کا سربراہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔ گاڑی میں موجود دو معصوم بچے محفوظ رہے۔واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقعےکے بارے میں تاحال سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
