حکومت نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور حقائق کو عوام سے چھپایا، کانگریس رہنما ء
نئی دہلی (الفجرآن لائن) آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکومت کے مؤقف پر اپوزیشن جماعتوں، سابق فوجی افسران اور بعض مبصرین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی ہے، جبکہ حکومت کے مؤقف پر سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے آپریشن سندور سے متعلق دیے گئے بیانات پر اپوزیشن نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ فوجی نقصانات سے متعلق معلومات بروقت عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔کانگریس رہنما سپریا شرینیت نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر شفافیت کا مظاہرہ نہیں کیا اور حقائق کو عوام سے چھپایا۔
اسی تناظر میں ریٹائرڈ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر انوما آچاریہ نے حکومت پر سیاسی مفادات کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی جوانوں کے معاملات کو سیاست سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔سابق بھارتی فوجی افسر کرنل روہت چوہدری نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوج کے نام پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔
