پی ٹی آئی کی کور کمیٹی آزاد کشمیر انتخابات پر منقسم، بائیکاٹ اور انتخابی شرکت دونوں آپشن زیر غور
آسلام آباد (الفجرآن لائن) بائیکاٹ یا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے جلد فیصلے کا امکان۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے یا حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اس معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے، پارٹی کے اکثریتی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع میسر نہیں اور وہاں وہی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے جو ماضی میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں دیکھی گئی تھی
ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں کی رائے ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا موجودہ نظام کی توثیق کے مترادف ہوگا، اس لیے مہاجرین اور آزاد کشمیر کی نشستوں پر بائیکاٹ کیا جانا چاہیے، پی ٹی آئی کا یہ بھی مؤقف ہے کہ جیتنے والے امیدواروں کو ہرا دیا جاتا ہے، آزاد حیثیت میں منتخب ارکان کو دوسری جماعتوں میں شامل کرایا جاتا ہے اور پارٹی کو آزاد کشمیر میں بطور جماعت رجسٹرڈ نہیں کیا جا رہا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر میں انتخابات کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے،تاہم پارٹی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ا
