پولیس نے مغویان کی بازیاتی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
فیصل آباد (الفجرآن لائن) اوباش افراد کی تین لڑکیوں سے زیادتی،7خواتین اور 4نوجوانوں کو اغواء کر لیا گیا،پولیس نے مغویان کی بازیاتی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ رمضان آباد کے کاشف نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ح) کو اوباش ملزم مزمل، ساہیانوالہ کے علاقہ125گ ب کے عبدالغفار کی بیٹی (گ) کو اوباش ملزم تنویر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹاؤن کے علاقہ 197ر۔ب کے شہباز افضل نے بتایا کہ اوباش ملزم سرور نے اس کی اہلیہ (ز) کو ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا خاتون کے شور مچانے پر ملزم دھمکیاں دیتا فرار ہو گیا، غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کے شاہد کی اہلیہ(ش) کو ملزمان علی وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ192ر۔ب کے مختار کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزمان احسان وغیرہ، ٹھیکریوالا کے علاقہ68ج ب کے ماجد علی کی اہلیہ (س) کو دو بچوں سمیت ملزمان ظہور وغیرہ نے اغوا کر لیا، ڈجکوٹ کے علاقہ267ج ب کے ساجد علی بیٹی (م) کو ملزمان ذیشان وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے علی عباس کی ہمشیرہ (س) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان میاں خاں وغیرہ، مکوآنہ کے پرویز کی بیٹی (م) کو نامعلوم، ماموں کانجن کے علاقہ 497گ ب کے ناصر علی کی بھتیجی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، ملت ٹاؤن کے صدیق آباد کے رہائشی امین کا بیٹا سعد، گلشن مدینہ کے ناصر کا بیٹا احتشام، فیکٹری ایریا کے علاقہ اسلام پورہ کے احمد کا بیٹا محمد حسن اور قصبہ تاندلیانوالہ کا مظہر اقبال کا بیٹا غلام محی الدین گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔
