کاکوزئی قوم کے ساتھ دیرینہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ، مخالف گروپ نے سوشل میڈیا پر کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی
قلعہ عبداللہ(الفجر ان لائن)قلعہ عبداللہ، کلی بدوان میں فائرنگ کے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح کلی بدوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں کمانڈر عبیداللہ سمیت 4 دیگر افراد ایمل،شاہد اور ضیا الرحمان شامل ہے پولیس ذرائع نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،یاد رہے کہ مذکور ہکمانڈر عبیداللہ کا کاکوزئی قوم کیساتھ دشمنی چلی آرہی ہے ۔

