دالبندین( الفجرآن لائن) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین کے علاقے لاگاپ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر جاری کی جائیں گی۔

