اسلام آباد(الفجرآن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی
الیکشن کمیشن نے 17 جون کو 3 معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجا عامر کے حق دعوی پر فیصلہ دے گا جبکہ ٹی ایل پی کو مزید وقت دینے اور نشان معطلی سے متعلق فیصلہ بھی دے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن راجا عامر کے کیس میں حق دعوی پر اعتراض کیا تھا۔ ٹی ایل پی کے 28 دسمبر 2025 میں انٹرا پارٹی الیکشنز ہونے تھے۔
فوکل پرسن راجا عامر نے انٹرا پارٹی الیکشنز کیلئے 1 سال کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔

