چاغی (الفجرآن لائن) گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے این-40 پر واقع کوچکی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے کوچکی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
تاہم، وہاں تعینات تینوں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت چیک پوسٹ پر تین اہلکار موجود تھے، جو خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کے بغیر محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

