راولپنڈی (ویب ڈیسک): بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تازہ ترین ہلاکتوں کے بعد اکیلے ’آپریشن شعبان‘ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک صوبے بھر میں کیے جانے والے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کارروائیوں میں مجموعی طور پر 114 خارجیوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور آخری دہشت گرد کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا

